لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی کی رپورٹ طلب کر لی۔ یونیورسٹی حکام کا کہنا ہیکہ داخلے کھیلوں کی مخصوص نشستوں پر کئے گئے۔ کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔
وزیر اعلی ٰپنجاب سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک میڈیا رپورٹ پر پنجاب یونیورسٹی سے وضاحت طلب کی گئی ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اسٹڈیز نے ایم فل پروفیشنل ٹریک میں بغیر انٹری ٹیسٹ 3 طلباء کو داخلہ کیسے دے دیا، ان طلبہ میں ارسلان صادق، آمنہ محبوب اور عون عباس شامل ہیں۔
ادھر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے بتایا کہ داخلوں میں کہیں کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی۔ 2 طالب علموں کو اسپورٹس کی بنیاد پر داخلہ دیا گیا ہے جبکہ تیسرے کو داخلہ نہیں ملا۔