لاہور (18جولائی2016ئ) پنجاب یونیورسٹی میں ڈوئل ڈگری کی اجازت کے بعد ایل ایل بی اور ایم اے ایم ایس سی پارٹ دوئم کے امتحانات ایک ساتھ آنے کی وجہ سے طلبہ نے بھرپوراحتجاج کیا مگر انتظامیہ کی طرف سے کوی ایکشن عمل میں نا آنے کے باعث طلبہ و طالبات نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔
جس پر عدالت نے حکم دیا کہ انتظامیہ اور طلبہ معاملہ مل بیٹھ کر حل کریں جس کے نتیجے میں ناظم لاء کالج حافظ حمزہ کے ہمراہ طلبہ و طالبات نے اپنے مطالبات یونیورسٹی انتظامیہ کے سامنے رکھے انتظامیہ نے طلبہ کے مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ جن طلبہ و طالبات کے امتحانات ڈوئل ڈگری کی وجہ سے رہ جائیں گے۔
وہ سپلیمنٹری کے امتحانات میں بغیر کسی اضافی فیس کے شامل ہو سکتے ہیں اور طلبہ و طالبات سپلیمنٹری کے امتحانات میں تمام پرچے بھی ایک ساتھ دے سکتے ہیں۔