لاہور : پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے تحت 4 فروری کو کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیر واک کا انعقاد کیا جائے گا۔
واک کی قیادت ڈائریکٹر شعبہ ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم،انچارج طلبہ امور شعبہ ابلاغیات شبیر سرور، صدر آئی سی ایس کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی فرخ شہباز وڑائچ کریں گے۔واک کا آغاز شعبہ ابلاغیات سے کیا جائے گا۔
واک کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی ہے واک میں شعبہ ابلاغیات کے اساتذہ،سٹاف اور طلبا و طالبات شریک ہوں گے۔