لاہور : ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی اسامہ نصیر نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے ان شر پسند عنا صر کی تر جمانی کرتا ہے جو اپنی روایا ت کو بھول کر اپنی عزتوں کو سر بازار نیلام کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
فحاشی اور بے حیائی کے کاموں کا ارتکاب کرنا مسلمانوں کا شیوئہ نہیں ہمیں اپنی روایات کو ہر گز پس پشت ڈال کر مغرب کی ناجائز رسوما ت کو کسی صورت بھی اپنانا نہیں چاہیے۔
ان باتوں کا اظہار ناظم جامعہ نے پنجاب یونیورسٹی میں حیا ڈے کہ موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ یوم حیامنانے کا فیصلہ آج سے دس سال پہلے پنجاب یونیورسٹی سے ہی کیا گیا ااور الحمدللہ آج ملک کے ہر گوشے میں یوم حیا کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ہم ان سیاست دانوں کابھی شکریا ادا کرتے ہین جنہوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کی۔