لاہور (22مارچ2016ئ) پنجاب یونیورسٹی جیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تقریر مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع آج کا پاکستان ، اقبا ل اور قائد کا ویژن۔
اس تقریری مقابلے میں سینکڑوں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ناظم جامعہ اسامہ نصیر نے بظور جج فرائزسر انجام دیے اور پہلے دوسرے تیسرے نمبر پر آنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات دیے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلہ جات ہر سطح پر ہونے چاہیے۔
ان کا مقصد نئے طلبہ و طالبات کو ملک پاکستان حاصل کرنے کے اصل مقصد سے روشناس کروانا ہوتا ہے تاکہ طلبہ اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوے مقصد کو پورا کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں اس مقابلے میں سعد احمد نے پہلی، عبداللہ مغل نے دوسری اورخدیجہ رمضان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بعد ازاں ترجمان جمعیت کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کی شام کو اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب میں مشعل بردار ریلی کا انعقاد کرے گی۔