مصطفی آباد /للیانی (نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سوشل ورک کے طلبا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام، گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈینگی سے آگاہی مہم، میڈیکل کیمپ، صفائی مہم، مختلف سیمینارز کا اہتمام قابل تحسین ہے۔
اہل علاقہ، تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ سوشل ورک کے طلبا کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ گدائے مصطفی آرگنائزیشن، یا رسول اللہ ۖ نعت کونسل،سابقہ ناظم چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ، محمد عابد ایڈووکیٹ، انسپکٹر سپیشل برانچ قصور چوہدری عبدالمجید بھلر، چوہدری نذر جھٹول، چوہدری عبدالخالق، چوہدری محمد ارشد، ڈاکٹر عبدالرشید بھلر، ہیڈ ماسٹر سعید احمد، نیج پاکستان کے ایم ڈی عبدالمالک اعظم ودیگر نے طلبا کو گائوں میں فلاحی کاموں جس میں رضا کار یت، مویشی پال حضرات کیلئے سیمینار، کسان حضرات کیلئے سیمینار، خواتین کیلئے سیمینار، میڈیکل کیمپ، ڈینگی سے آگاہی مہم، صفائی مہم، کمیونٹی آرگنائزیشن، فکر فروغ اقبال ودیگر سیمینارز کا اہتمام کرنے پر طلبا کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اہل علاقہ کی طرف سے طلبا کی خدمات کو سراہا گیا اور پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ اس سلسلہ کو جاری رکھے، جبکہ طلبا نے کہا کہ ہم اس سلسلہ میں سیکرٹری تعلیم سے ملاقات کرکے عوامی جذبات کو ان تک پہنچائیں گے۔