مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شعبہ شوسل ورک پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طرف سے تیار کردہ رضاکاروں نے نواحی گائوں لکھنیکے میں کام شروع کر دیا، اس سلسلہ میں رضا کاروں نے آگاہی مہم اور صفائی مہم میں عملی طور پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
بعد ازاں رضا کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار رضا کاروں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے،اس موقع پر شعبہ شوسل ورک پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا بابر سیف اللہ، اور اکرام اللہ نے فلاحی کاموں میں حصہ لینے کے سلسلہ کو جاری رکھنے پر زور دیا۔