مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) شعبہ شوسل ورک پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، فری چیک اپ، فری ادویات اور ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں لکھنیکے میں شعبہ شوسل ورک پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام یارسول اللہ ۖ نعت کونسل اور گدائے مصطفی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا فری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ادویات بھی فراہم کی گئی ، اور ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور اہلیان دیہہ کو مختلف حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر ایم بی بی ایس ڈاکٹر سعید احمد اور ڈاکٹر فائقہ فردوس نے فری میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات انجام دی،اہل علاقہ کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شعبہ شوسل ورک پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبا کو خراج تحسین۔