پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج

Punjab University

Punjab University

لاہور (جیوڈیسک) ماتحت عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کے قتل کیس میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ دیگر پولیس ملازمین کو 29 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔

ملزم جاوید نے درخواست ضمانت دائر کر تے ہوئے رہائی کی استدعا کی تھی۔ علاوہ ازیں لاہور کی مقامی مسجد میں امام مسجد کو تشدد کانشانہ بنانے کے کیس میں سماعت ملتوی کردی گئی جبکہ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن میں قانون کے مطابق ریفرنڈم کروانے کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔