لاہور (جیوڈیسک) پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کی جانب سے دلچسپ اور اچھوتی ایجادات اور پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ،طلباء نے زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق تخلیقات پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
کہیں شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی اور جہاز تو کہیں فصلوں کو بچانے کےنئے انداز، بجلی پیدا کرنے کے آلات بھی اور بجلی بچانے کے نئے نئے طریقےبھی ،پنجاب یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے مختلف شعبوں میں اپنی اچھوتی تخلیقات کی نمائش سجا دی۔
یونیورسٹی طلباء نے ایجادات میں تبدیلیاں کر کے انہیں پیش کیا تو وہ زیادہ مفید اور کارآمد دکھائی دیں، وائس چانسلربھی اپنےطلباء کی کاوشوں پر خوش اورمطمئن تھے۔
نت نئی ایجادات کے میدان میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کی یہ کاوشیں ان کی تخلیقی صلاحیتوں کا ثبوت بھی ہیں اور زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے جذبوں کا اظہار بھی۔