لاہور: پنجاب یونیورسٹی ہیلے ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں کینال روڈ بند کر کے پلوں کی عدم تعمیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہیلے پُل آج سے 2ماہ قبل گر ا جسکے تعمیراتی کام کا آغاذ تاحال عمل میں نہیں لایا گیاہاسٹل کے طلبہ کا موقف تھا کہ ہمیں ڈیپارٹمنٹ جانے کے لیے کم و بیش 2 کلومیٹرکا سفر پیدل کرنا پڑتا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو بار ہا آگاہ کیا ہے مگر انتظا میہ نے اُس پر کوئی ایکشن نہیں لیا ۔بعد ازاں سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ و طالبات نے نیو کریم بلاک روڈ بند کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یونیورسٹی میں جانے کے لیے ٹریفک سے بھرے روڈکو عبور کر ناپڑتا جس کی وجہ سے ہر وقت کسی بھی حادثے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5ماہ قبل ایک حادثے میں ایک طالبہ کو جسمانی نقصان پہنچا جس کے بعد ROساجد رشید گجر نے مظاہرین سے وعدہ کیا تھا کہ پُل کا آغاذ جلد شروع کر دیا جائے گا مگر 5ماہ گزر نے کے باوجود کوئی تعمیراتی کام کا آغاز نہیں کیاگیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے اسلامی جمعیت طلبہ پی یوکے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اگر کام کا آغاذ جلد نہ کیا گیا تو طلبہ اپنے حق لینا جانتے ہیں برائے رابطہ 0333-8799954۔