لاہور (27ستمبر2016ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں انوکھا احتجاج کرتے ہوے مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ مقرر کر دی گئی۔
اس موقع پر طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ مودی کے سر کی قیمت ایک روپیہ بھی زیادہ ہے اس کے دماغ میں بھوسہ بھرا ہوا ہے جب کے پنجاب میں بھوسہ بھی زیادہ مہنگا نہیں ۔طلبہ و طالبات نے پاکستانی روپے کے ساتھ سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں۔
جمعیت جامعہ پنجاب کے ناظم احمد فرقان خلیل کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیںرکھ سکتا پاکستانی طلبہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے طلبہ و طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس مہم کو تیز ی سے شروع کریں۔یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات نے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اس مہم کے حوالے سے واک کی۔سوشیالوجی،ہیلی کالج،اسلامک سنٹر سمیت مختلف جگہوں پر مودی کے سر کی قیمت کے حوالے سے طلبہ و طالبات نے وال کی۔