پنجاب یونیورسٹی طلبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈڈ کروایا

Punjab University Lahore

Punjab University Lahore

لاہور پنجاب یونیورسٹی میں انتظامیہ کی ہٹ دھرمیوںاور طلبہ وطالبات کے ساتھ غیر مناسب رویوں کے خلاف ڈیپارٹمنٹس کی سطح پر طلبہ وطالبات نے منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوے کہا کہ جب تک انتظامیہ طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کو دور نہ کرے گی احتجاج جاری رہے گاطلبہ کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر نے انتظامیہ کے تمام عہدے اپنے مرضی سے تقسیم کیے ہوے ہیں۔

کوئی ریٹائر ہونے کے باوجود براجمان ہے تو کوئی ایک وقت میں سات آٹھ عہدوں کا مزہ لینے میں مگن ہے مرضی کے آفراد کو لانے کی خاطر قانون کی دھجیاں اڑانے میں کوی کسر باقی نہیں چھوڑی واضح رہے کہ طلبہ نے ہر ڈیپارٹمنٹ میں چہروں پر ماسک پہن کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور اپنے احتجاج کو اس وقت تک جاری رکھنے کا کہا جب تک انتظامیہ طلبہ و طالبات کے مسائل حل نہ کیے جائیں گے طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج ہر لحاظ سے پر امن ہے اور پر امن ہی رہے گا اگر انتظامیہ اس میں خلل پیدا کرے گی تو طلبہ اپنے حقوق کی جنگ میں مجبور ہوں گے۔طلبہ و طالبات نے چہروں پر علامتی ماسک پہن کر میڈیا اور پوری قوم کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے ان کی آواز بند کی ہوی ہے جبکہ حکو مت اس پر خاموش تماشائی بنی ہوی ہے۔

برائے رابطہ
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب
0333-8799954