لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لیے 677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کر دیے۔
وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ ویکسی نیشن کو تیزکرنے کیلئے677 ویکسی نیشن سینٹرز مکمل فعال کردیے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کیلئے تمام اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن کیمپس بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کے اسپتالوں میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت بھی جلد فراہم کر دی جائے گی۔