جھنگ (جیوڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے جھنگ کے علاقے منڈی شاہ جیونہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ہم نے پنجاب فتح کرنا ہے اور شریفوں کو ہرانا ہے۔
سابق صدر نے اعلان کیا کہ ہم نے عوام کیلئے جینا اور عوام کیلئے ہی مرنا ہے، جس طرح مشرف کو گھر بھیجا، نواز شریف کو بھی بھیجیں گے لیکن میاں صاحب گھر نہیں، “کہیں اور” جائیں گے۔
آصف زرداری کا وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ آپ روٹیاں توڑنے کے سواء کچھ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ آپ مدینے جائیں یا لانڈھی جیل آئیں، کھانا میں بھجواؤں گا۔ سابق صدر نے یہ اعلان بھی کیا کہ ابھی تو پہلا جلسہ ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔