لاہور: عرصہ دراز سے خادم اعلیٰ پنجاب کے انتخابی حلقہ PP 159 میں واقع شہزادہ روڈ پرانا کاہنہ سے لکھو کی گائوں تک سڑک انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔ جس کی تعمیر شروع کروانے پر اہل علاقہ خادم اعلیٰ پنجاب، ایم این اے حلقہ این اے 129 مسز رانا مبشر اقبال اور پاکستان مسلم لیگ ن لبیرونگ لاہور کے چیف کواڈئنیٹر رائو ناصر علی خاں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اُمید کرتے ہیں۔
خادم اعلیٰ پنجاب، مسز رانامبشر اقبال اور رائو ناصر علی خاں حلقہ کے مسائل جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پارک، صحت و تعلیم، کاہنہ نو مین فیروزپور روڈ سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور دیگر شامل ہیں کو بھی اسی سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔