پنجاب میں پانی کا جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں پینے کے پانی اوربارشی پانی کے حوالے سے جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، ان کی حکومت صوبے میں 100 فیصد شرح خواندگی یقینی بنانے کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے استنبول میونسپلٹی کے وفد نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہروں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج، اورنکاسی آب کے مسائل کوہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جائے گا، واسا کے پورے اِنفرا سٹرکچرکی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھاکہ اگلے برس مون سون سے قبل شارٹ ٹرم منصوبہ تیار کیا جائے گا، بعد میں وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی چودھری گلزار احمد اورسی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی رہائش گاہ پرگئے، جہاں انہوں ان کی والدہ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا،عالمی یومِ خواندگی کے موقع پرانہوں نے کہاکہ روشن مستقبل کاخواب 100 فیصد شرح خواندگی کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا، نوجوان نسل کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔