پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم ٹرائل 4 نومبر بروز سوموار کو شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں منعقد ہونگے

گجرات (اورنگزیب عالمگیر شاکر) پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد ادریس بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم ٹرائل 4 نومبر بروز سوموار کو شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں منعقد ہونگے، یہ ٹرائل پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ہونگے۔

اس ٹرائل میں راولپنڈی ڈویژن، سرگودھا ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن ، لاہور ڈویژن، ساہیوال ڈویژن، ملتان ڈویژن، بہاولپور ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، کے کھلاڑی شرکت کریں گے،جس میں پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم 9 اور 10 نومبر کو جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں 59 ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔