نائجیریا: بوکوحرام سے نمٹنے کیلئے 5 بٹالین فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

Boko Haram

Boko Haram

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے نمٹنے کیلئے پانچ بٹالین فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نائجیرین صدر گڈلک جوناتھن کے مشیر نے میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے بتایا کہ فرانس کے ساتھ اجلاس میں بوکرام سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔ ابوجا میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر اجلاس کی قرار داتوں پر سنجیدگی سے عملدرآمد چاہتے ہیں۔

نائجیریا اور خطے کے دیگر ممالک بوکو حرام کیخلاف ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ ہر ملک بارڈر ایریا میں گشت کرنے کیلئے ایک ایک بٹالین تعینات کریں گے، جب کہ فرانس، امریکا اور برطانیہ تیکنیکی معاونت کریں گے۔