پنجاب بھر میں سستے رمضان بازاروں کی آڑ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف
Posted on July 24, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بوچھال کلاں : پنجاب بھر میں سستے رمضان بازاروں کی آڑ میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف تفصیل کے مطابق انتہائی با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے چار اب روپے سستے بازاروں کی مد میں اور افطار و دسترخوانوں کی مد میں دئیے ہیں مگر رمضان بازار یونین کونسلوں کے سیکرٹری حضرات و محکمہ مال کے ملازمین پٹواری اور محکمہ ذراعت کے اہلکاروں کے سپرد کیا گیا ہے۔
جہاں پر دن گیارہ بجے تک کوئی نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا جاتا اور اگر نرخ نامہ آویزاں ہو بھی جائے تو عوام کو اشیاء خوردو نوش مہنگے داموں ہی ملتی ہے حکومت پنجاب کی جانب سے ان بازاروں کو ملنے والی رقم کن جیبوں میں جا رہی ہے اس کے بعد افطار و دسترخواں بھی محکمہ مال کے پٹواریوں کے ذمے ہیں جو انہوں نے جہاں کہیں سے بھی ہو چلانا ہے سستے رمضان بازاروں میں عوام کو تو ریلیف ملنے سے رہا چار ارب روپے کہاں گئے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو انتظامیہ سے حساب لینا پڑے گا عوام نے حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔