پنجاب میں مسلم لیگ تقریباً ستائس سالوں سے حکمرانی کے مزے لے رہی ہے۔ سعدیہ سہیل

Lahore

Lahore

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کو کوسنے والے وزیر اعلیٰ شہباز شریف بھی قومی وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں اور اُن کی یادہانی کے لئے عرض ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ نے تقریباً ستائس سالوں سے حکمرانی کے مزے لے رہے ہیں۔

اپنے آف میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام میں احساس محرومی جتنا مسلم لیگ ن نے پیدا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی عوام غربت، مہنگائی، بیروزگاریاور امن و امان کی مخدوش صورت حال سے دوچار ہیں۔

پنجاب کے حکمرانوں ماضی کی حکومتوں پر الزامات لگا کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے انہیں میٹرو، اورنج ٹرین جیسے دیگر ناکام منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کرنے کا حساب دینا ہو گا۔