طلباء وطالبات میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تعلیم اور تربیت سے نکھارنا ہمار مشن اور مقصد ہے۔ عابد وزیر خان

فیصل آباد : طلباء وطالبات میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تعلیم اور تربیت سے نکھارنا ہمار مشن اور مقصد ہے اسی سوچ کو لیکر ہم میدان تعلیم میں آئے چونکہ ہمارا مقصد نیک تھا جس پر اللہ تعالیٰ نے ہماری مددکی اور ہم نے آج تعلیم کو اس قدر معیاری بنادیا ہے کہ طلباء و طالبات تعلیم کی دوڑ میں شریک ہوکرنمایاں کامیابی حاصل کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار کیپس اکیڈمی کے زیراہتمام تعلیمی بورڈ کے سالانہ میٹرک اور انٹرکے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے چیف ایگزیکٹو کیپس عابد وزیر خان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ شعبہ تعلیم میں بے شمار رکاوٹیں ہونے کے باوجود ہم نے طے کرلیا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے معیار کو بہت اونچا لیکر جانا ہے جس میں ہم کامیاب رہے ہیں بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پانی وبجلی عابد شیرعلی ایم این اے نے کہا کہ پاکستان میں مچنے والی اندھیرنگری آج کے ہونہار نوجوان ہی ختم کریں گے پاکستان میں جس طرف بھی دیکھیں کرپشن،لاقانونیت کا دور دورہ ہے لیکن ہم اس صورت حال سے گھبرانے والے نہیں ہیں کیونکہ آج کا نوجوان باہمت اور باصلاحیت ہے مجھے پختہ یقین ہے کہ کیپس نے جس طرح پاکستان کی نرسری یہ طلباء وطالبات کی آبیاری کی ہے یہ نرسری مستقبل میں پاکستاب کی کایا پلٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بیرون ممالک دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹیز کے دورے کروائے تاکہ پاکستان کے ہونہار دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ان یونیورسٹیز کا مطالعہ کرسکیںاس موقع پر مہان اعزاز میاں طاہر جمیل ایم پی اے،خالد وزیر خان ڈائریکٹراکیڈمیز کیپس،سلمان مقصودمینجنگ ڈائریکٹر کیپس،ہمایوں بابر،خالد غورثی،شاہ زمان ودیگر بھی موجود تھے بعدازاں انٹری ٹیسٹ اور فیصل آباد بوڑدکے امتحانات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو میڈلز،شیلڈز،نوٹ پیڈز،سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے سراہا گیا