میلاد ِ مصطفےٰ ۖ کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے پوران میلاد کمیٹی کی تیاریاں مکمل

Milad

Milad

پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) میلاد ِ مصطفےٰ ۖ کو عقیدت و احترام سے منانے کے لئے پوران میلاد کمیٹی کی تیاریاں مکمل تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں عاشقاںنبی، شمع رسالت ۖ کے پروانوں نے اپنی اپنی لگن چاہت اور محبت رسول اللہ ۖ کے سلسلے میں میلاد نبی ۖ کو دینی جوش و جزبہ سے منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہے

، پاکستان کی تحصیل سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پوران بھی عشقِ رسول سے سرشار ہو کر پوران میں میلاد شریف کے جلوس، اجتماع ، میلادشریف کے لنگر کے ساتھ ساتھ سجاوٹ کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس سے علاقہ بھر کے مومنین کے چہرے کھل اٹھے ہیں،