جہلم (بیورورپورٹ) پرس کلب جہلم (رجسٹرڈ) کے انتخابات برائے سال 2016 ء مکمل ،ڈاکٹر مظہر اقبال مشر صدر اور سہیل کیانی جنرل سیکرٹری بلامقابلہ منتخب ۔تفصیلات کے مطابق پریس کلب جہلم کا اجلاس زیرِ صدارت سرپرست حفیظ اللہ بٹ منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبر ان الیکشن کمیٹی ندیم ساجد مغل و مرزا فیاض اشرف نے اجلاس میں بتایا کہ 15جنوری کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی مقررہ تاریخ تک ڈاکٹر مظہر اقبال مشر اور راجہ سہیل کیانی نے بطور صدر و جنر ل سیکرٹری بمعہ فیس ادا کئے کسی دوسرے ممبر نے کوئی رابطہ نہ کیا جسکے مطابق ڈاکٹر مظہر اقبال مشر صدر اور راجہ سہیل کیانی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔تمام ہائوس نے تائید کی اور منظوری دی اور تجویز دی کہ چو نکہ صدر و جنرل سیکرٹری کے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں۔
لہذا آج ہی تمام ممبران کی موجودگی میں باقی عہدیداران کی نامزدگی کر دی جائے ۔جس پر نومنتخب صدر ڈاکٹر مظہر اقبال مشر نے جنرل سیکرٹری راجہ سہیل کیانی کی مشاورت سے باقی عہدیداران کا اعلان کیا، نئے عہدیداران میں حفیظ اللہ بٹ سرپرست ،چوہدری بابر حسین چیئرمین ، ڈاکٹر طاہر محمود سینئر وائس چیئرمین، راجہ کامران اعظم وائس چیئرمین ،سید افتخار کاظمی سینئر نائب صدر ،ندیم ساجد مغل نائب صدر ، مرزا فیاض اشرف سیکرٹری نشرواشاعت،چوہدری غلام مرتضیٰ سیکرٹری مالیات ،محمد وقاص جائنٹ سیکرٹری اور عبدالقدوس علی آفس سیکرٹری نامزد کئے گئے ہیں،جبکہ چوہدری راشد محمود،ظہیر الدین بابر اور محمد ناصر ممبران مجلس عاملہ ہونگے۔ سرپرست حفیظ اللہ بٹ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پریس کلب جہلم کی سابقہ کاکردگی قابل تعریف ہے۔
میں الیکشن کمیٹی کی طرف سے سکروٹنی اور آئینی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جس احسن طریقے سے انتخابی مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ،میں نو منتخب عہدیداران کومبارکباد پیش کرتا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ پریس کلب آئندہ بھی اپنی خدمات و کارکردگی برقرار رکھے گا،میری خدمات و تعاون ہمہ وقت جاری رہیں گی، اس موقع پر تمام نومنتخب عہدیداران نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے نئے عزم کا اظہار بھی کیا۔