اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکاری کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکاری کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کر رہا ہے۔
سیف اللہ چٹھہ سیکرٹری پانی و بجلی نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے عدالتی فیصلہ آنے تک نجکاری کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ حکومت کا حصہ ہیں ان معاملات کو اتنا ہلکا مت لیں۔ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔