پیوٹن کی السیسی سے ملاقات، روس مصر میں پہلا جوہری پاور پلانٹ تعمیر کریگا

Putin

Putin

قاہرہ (جیوڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے مصری ہم منصب سے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و عالمی مسائل پر بات چیت کی۔ بات چیت میں شام کا بحران سر فہرست رہا۔ اس کے علاوہ فلسطین۔ اسرائیل تنازعہ، دہشت گردی اور انتہا پسندی اور مصر کو درپیش امن وامان کے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد وفود نے مصر میں پہلا جوہری پاور پلانٹ تعمیر کر نے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ دونوں رہنماؤں نے قاہرہ کے اوپرا ہاؤس میں ایک ثقافتی شو میں شرکت کی۔

ادھر مصری شہر سکندریہ میں 3 پولیس سٹیشنز پر بم حملوں اور 2 دھماکوں میں 110 افراد زخمی ہو گئے۔