لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ وسطی لاہور کے زیراہتمام پنجاب ویلفیئر اسکولز کے نصاب سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مکمل نصاب کو نکال کر مغربی این جی او کے نصاب کو شامل کرنے کے خلاف گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ سے بھیکے وال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مقامی شورٰی کے رکن اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ وسطی لاہور جبران بن سلمان نے کی ۔طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جبران بن سلمان نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب ویلفیئر اسکولز کے نصا ب میںکی گئی۔
تبدیلیاں فی الفور واپس لیں۔ہمیں ایسا نصاب کسی صارت قبول نہیں جو غیر ملکی این جی نے تیار کیا ہو اور جس میں جنسی بے راہ روی کی جانب مائل کرنے والے اسباق ہوں اگر پنجاب حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب کو دوبارہ نافذالعمل نہ کیا گیا تو تو طلبہ کا اگلااحتجاج پنجاب اسمبلی کے باہر ہوگا۔اس موقع پر طلبہ نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔