PWDکے ورکرز ملازمین کی ہڑتال کے باعث بھمبر کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے
Posted on November 17, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) PWDکے ورکرز ملازمین کی ہڑتال کے باعث بھمبر کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پینے اور دیگر ضروریات زندگی کیلئے شہری کنووں،نلکوں اور واٹر ٹینکوں کے ذریعے پانی لانے پر مجبوربھمبر کے سیاسی و سماجی اور شہری حلقوں کا حکومت سے PWDکے ورکرز ملازمین کے جائز مسائل اور مطالبات حل کرنے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق PWDورکرزیونین آزادکشمیر نے پورے آزادکشمیر میں اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
جس کے باعث PWDورکز ملازمین نے گزشتہ ایک ماہ سے ہڑتال کررکھی ہے اور آج کل بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر کام چھوڑ دیا ہے جس کے باعث بھمبر شہر کے اندر شہریوں کو پینے اور دیگر ضروریات کیلئے پانی کی سپلائی نہیں ہو رہی بلکہ گزشتہ چند دنوں سے شہری پانی کیلئے شدید پریشان ہیں اور اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے کنووں،نلکوں اور واٹر ٹینکوں کے ذریعے منگوانے پر مجبور ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ PWDکے ملازمین کے جائز مطالبات حل کرے اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔