پیرمحل شہر کو تحصیل کاد رجہ ملنے کے بعد پیرمحل ٹی ایم اے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا
Posted on September 12, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شہر کو تحصیل کاد رجہ ملنے کے بعد پیرمحل ٹی ایم اے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جن کا تعلق پیرمحل تحصیل کے چک 331گ ب سلیم پور سے ہے جن کا گورنر شپ سنبھالنے سے پہلے پیرمحل تحصیل بنانے کے لیے اہم کردار رہا ہے علاقہ کے مکینوں کے پرزور مطالبہ پر پیرمحل شہر کو 15 نومبر 2012 کو تحصیل کادرجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
مگر ٹی ایم اے پیرمحل کو بدستور ٹی ایم اے کمالیہ اور اے سی کمالیہ کے ماتحت کرکے آٹھ ماہ تک دوکشتیوں کا مسافر بنا دیا اے سی پیرمحل تعینات کیا گیا مگر ٹی ایم اے پیرمحل نہ ہونے کے باعث اے سی پیرمحل کو ڈی ڈی اختیارات حاصل نہ ہونے کے باعث تمام امور اے سی کمالیہ کی نگرانی میں جاری تھے جس سے شہریوں کو دوہری مشکلات سے آٹھ ماہ مسلسل دوچار ہونا پڑا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے چارج سنبھالتے ہی علاقہ کے مکینوں کا پہلا مطالبہ پیرمحل ٹی ایم اے کی تشکیل تھی۔
کیونکہ پیرمحل شہر کی بلدیہ کی آمدنی دس کروڑ روپے سے زائد حاصل ہوتی ہے وہ تحصیل کمالیہ کو جارہی تھی جس سے پیرمحل شہر کھنڈرات کا شکار ہوچکا ہے آٹھ ماہ کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی کوششوں سے پیرمحل شہر کی ٹی ایم اے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا جس سے سیاسی کاروباری سماجی حلقوںنے پیرمحل ٹی ایم اے کا نوٹیفکیشن جاری کروانے پر چوہدری محمد سرور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقہ پیرمحل کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔