پیرمحل شہر کو تحصیل کاد رجہ ملنے کے بعد پیرمحل ٹی ایم اے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا

پیرمحل: پیرمحل شہر کو تحصیل کاد رجہ ملنے کے بعد پیرمحل ٹی ایم اے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جن کا تعلق پیرمحل تحصیل کے چک 331گ ب سلیم پور سے ہے جن کا گورنر شپ سنبھالنے سے پہلے پیرمحل تحصیل بنانے کے لیے اہم کردار رہا ہے۔

علاقہ کے مکینوں کے پرزور مطالبہ پر پیرمحل شہر کو 15 نومبر 2012 کو تحصیل کادرجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا مگر ٹی ایم اے پیرمحل کو بدستور ٹی ایم اے کمالیہ اور اے سی کمالیہ کے ماتحت کرکے آٹھ ماہ تک دوکشتیوں کا مسافر بنا دیا اے سی پیرمحل تعینات کیا گیا مگر ٹی ایم اے پیرمحل نہ ہونے کے باعث اے سی پیرمحل کو ڈی ڈی اختیارات حاصل نہ ہونے کے باعث تمام امور اے سی کمالیہ کی نگرانی میں جاری تھے۔

جس سے شہریوں کو دوہری مشکلات سے آٹھ ماہ مسلسل دوچار ہونا پڑا گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے چارج سنبھالتے ہی علاقہ کے مکینوں کا پہلا مطالبہ پیرمحل ٹی ایم اے کی تشکیل تھی کیونکہ پیرمحل شہر کی بلدیہ کی آمدنی دس کروڑ روپے سے زائد حاصل ہوتی ہے وہ تحصیل کمالیہ کو جارہی تھی جس سے پیرمحل شہر کھنڈرات کا شکار ہو چکا ہے۔

آٹھ ماہ کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کوششوں سے پیرمحل شہر کی ٹی ایم اے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا جس سے سیاسی کاروباری سماجی حلقوںنے پیرمحل ٹی ایم اے کا نوٹیفکیشن جاری کروانے پر چوہدری محمد سرور اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقہ پیرمحل کے لیے ان کی خدمات کو سراہا