پیرمحل میں کلینیکل لیبارٹریوںکی لوٹ مار لیبارٹری مالکان شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے لگے
Posted on October 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
پیرمحل : پیرمحل میں کلینیکل لیبارٹریوںکی لوٹ مار لیبارٹری مالکان شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے لگے ایک ہی وقت میں مختلف لیبارٹریوں سے کرائے گئے ٹیسٹوں پر مختلف رزلٹ آنے پر مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشانی کاشکار تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں غیر قانونی لیبارٹریوں پر ان ٹرینڈ ملا زمین بھرتی کر کے ٹسٹوں کی آڑ میں سرعام بیماریوں میں مبتلا کیا جا رہا ہیں۔
مختلف امراض کے مریضوں کے لواحقین جب اپنے مریض کے ٹیسٹ کے لئے آتے ہے تو دو مختلف لیبارٹریوں پرمختلف رزلٹ آتے ہے ان عطائی لیبارٹریوں کی تحریری شکایات مجاز اتھارٹی کو دی جاتی ہے تو محکمہ صحت کے کارندے اپنی منتھلی بڑھاکر کسی قسم کی کاروائی سے پہلے عطائی لیبارٹری مالکان کو آگاہ کردیتے ہیں جس سے انسانی جانوں سے سرعام کھیلنے والوں کو قانون کے شکنجہ میں نہ لایا جاسکا۔
سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ،ای ڈی اوہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گرینڈ آپریشن کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی اور دیگر خطرات بیماریوں کا موجب بننے والی لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی کی جائے منتھلی لے کر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دینے والے محکمہ کے ملازمین کو فی الفور محکمہ سے نکالا جائے۔