پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کی سمری ارسال

Petrol

Petrol

آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے بھیجی گئی پیڑولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم نے منظوری کیلئے وزارت خزانہ کوارسال کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین سے چار روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری کیلئے وزارت پیٹرولیم نے سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی۔

ذرائع کے مطابق پیڑول کی قمیت میں 3 روپے 52 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اعلان یکم مارچ کو ہوگا۔