لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) کی سابق رکن قومی اسمبلی شہناز شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ رانا عمران نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہناز شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 30 اکتوبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ شہناز شیخ کے خلاف الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت پراستغاثہ دائر کر رکھا ہے۔