ق لیگ اور تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ بل کے لیے قائم سپیشل کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا
Posted on August 6, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : ق لیگ اور تحریک انصاف نے لوکل گورنمنٹ بل کے لیے قائم سپیشل کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اتفاق رائے سے طے پایا تھا کہ کمیٹی کا اجلاس 13 اگست کوہو گا، قبل ازوقت اجلاس بلانا طے شدہ معاملات کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے۔
ق لیگ پنجاب کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچانک اجلاس بلائے جانے کے باعث پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ممبران اجلاس میں شریک نہیں ہو سکتے، وہ عید اور 27 ویں رمضان المبارک کے باعث اپنے آبائی حلقوں میں جاچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مقررہ تاریخ پر ہونے والے اجلاس میں ہی شریک ہو گی۔