کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے کہا ہے کہ حق پرست قیادت قائد تحریک الطاف حسین بھائی نے ہمیں عوام کی خدمت پر مامور کیا ہے اور حق پرست قیادت کی یہ ہی کوشش ہے کہ 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ا س سلسلے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ بلا رنگ ونسل اور کسی تفریق سہولتوں کی فراہمی کو یقنیی بنایا۔
ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے اور ہم اسی عمل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ان خیالا ت کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی کے ہمراہ یوسی 6 کورنگی زون میں پینے کے صاف پانی کی لائن کی تنصیب کے کام کے موقع پر کیا۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ نے عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ اس لائن کی تنصیب کے بعد مسئلہ کا حل نکل جائے گا انہوں نے واٹر بورڈ کے عملہ کو بھی ہدایت دی کہ علاقے میں پانی کے تعطل کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔