اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم نے بجلی کی قیمتو ں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے سینیٹ اور پنجاب اسمبلی میں قرار داد اور تحاریک التوائے کار جمع کرا دیں۔
وفاقی حکومت کی طرف سے صنعتی اور کمرشل صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے سینیٹ میں تحریک التوا کار جمع کرا دی ہے۔
جبکہ مسلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے لئے قرار داد اور معاملہ ایوان میں زیر بحث لانے کے لئے صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا کار جمع کروائی ہے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کی قیادت کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا ایک سونامی برپا ہو جائے گا۔