قائدآباد کی خبریں 24/7/2017

Qadirabad

Qadirabad

قائدآباد (نعمت اللہ مسعود سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک اظہر حیات گنجیال نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر لٹکی ہوئی ہیں۔ اعلی ٰ عدلیہ عدل وانصاف کے تقاضوں کی تکمیل کرکے میاں نواز شریف کو گھر بھجوانے کا فیصلہ دیں۔ میاں نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑ دیں۔ نیا وزیراعظم لائیں پوری قوم نواز شریف کو گھر جانے کے لئے دیکھ رہی ہے اور عوام یکجا اور متحد ہوکر بلند آواز ہے کہ میاں نواز شریف ملکی اقتدار سے جدا ہوجائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سرگودھا میانوالی روڈ پر پی ٹی آئی کے آفس میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دلوالہ انگیز جدوجہد کی بدولت قوم کو اب انٹرنیشنل چوروں اور آل شریف سے نجات ملنے والی ہے۔ قوم بھی چوروں اور لٹیروں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔پوری قوم بھی یہ ہی چاہتی ہے کہ کرپٹ حکمران اپنے انجام تک پہنچ جائیں کرپٹ حکمرانوں کو عدالتی فیصلہ ہر صورت قبول کرنا پڑے گا کیونکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیراعظم فیملی پر سنگین الزامات ثابت ہونے کے بعد قوم بھی یہ ہی چاہتی ہے کہ کرپٹ حکمران اب جلد از جلد اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں اورقوم کو لٹیرے حکمرانوں سے نجات مل جائے اور قوی امکان ہے کہ میاں نواز شریف نااہلی کا فیصلہ ضرور آئے گا۔

قائدآباد( نعمت اللہ مسعودسے ) پاکستان فلاح پارٹی کے صوبائی نائب صدر ملک فضل الرحمن اتراء نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 40سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ حتمی ہے۔ میر ا انتخاب نہ لڑنے کی افواہیں منفی پروپیگنڈا ور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی پی 40سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ متوسط طبقہ کی آواز ہے اور غریب عوام کے حقوق کو اجاگر کرنے اور انہیں دلانے کے لئے حلقہ کی سیاست کے میدان میں اترا ہوں اور آخری دم تک الیکشن لڑنے کا فیصلہ اٹل ہے ۔میں نے الیکشن لڑنے کے متعلق اپنی برادری’ دوست احباب اور حلقہ کی غیور عوام کی باہمی مشاورت اور اصرار پر کیا ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ اتراء میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی محرومیوں اور مسائل کا گڑھ دیکھ کر انتخاب میں حصہ لے رہا ہوں۔ حلقہ کے وراثتی سیاستدانوں نے حلقہ کو مسائلستان کا گڑھ بنا دیا ہے۔ نوجوانوں کو وراثتی سیاستدانوں سے نجات دلانے کے لئے میدان سیاست میں نوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ سیاستدانوں نے حلقہ کی عوام کو سبز باغ دکھا کر ہمیشہ بے وقوف بنایا اور حلقہ کے باز مقامات کو سیاسی اختلاف کے پیش نظر تعمیروترقی سے جان بوجھ کر محروم رکھا۔ حلقہ کی محرومیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور سیاستدانوں پر بڑا افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے سیاسی دوکانداری چمکانے کی خاطر اور سیاسی اختلافات کو زندہ رکھنے کے لئے عوام کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا برتائوکیا انشاء اللہ آئندہ حلقہ کی عوام کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

قائدآباد( نعمت اللہ مسعودسے ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک حسن اسلم اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لئے سردھڑ کی بازی لگادی۔ عمران خان کی کاوشوں سے میاں نواز شریف فیملی کا پنڈورا بکس قوم پر عیاں ہوا ہے۔ شریف خاندان نے ملکی خزانے کو ماضی میں بے دردی سے لوٹ کر بیرون ممالک کاروبار کو فروغ دیا۔ قوم آج شریف فیملی سے پائی پائی کا حساب کتاب لینے کے لئے عمران خان کی قیادت میں اٹھ کھڑی ہے۔ انشاء اللہ جلد سپریم کورٹ فیصلہ سے میاں نواز شریف ملکی بھاگ دوڑ کی کمان سے علیحدہ ہوجائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قائدآباد سمیت گرد نواح کے دورہ کے دوان عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اورانہوں نے کہا کہ حکمران کرپشن بے نقاب ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ ملکی وسائل ہڑپ کرنے والوں کو قوم کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔ موجودہ حکومت نے اقرباء پروری کی شرمناک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کو ملکی مفاد کی خاطر مستعفیٰ ہوجانا چاہیے عام انتخابات میں کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں نے کرپشن کے ناقابل فراموش ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔ نواز اور زرداری اس کرپٹ نظام کے خالق ہیں نواز شریف کے حواری حواس باختہ ہوچکے ہیں انہیں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے۔ جبکہ عمران خان نے اس ملک کے ہر باضمیر شخص کو ایک نئی سوچ دی ہے۔

قائدآباد( نعمت اللہ مسعودسے ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہستپال قائدآباد کے ایم ایس ملک محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں شہریوں کو صحت کی جدید سہولتیں مہیاکرنے کے لئے ہنگامی سطح پر اقدامات کررہی ہے۔ شہریوں کو قریبی مراکز صحت میں معیار ی ادویات سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رکھی ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پہلے کی نسبت کہیں بہتر صحت کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ پنجاب حکومت نے ہال ہی میںٹی ایچ کیو ہسپتال قائدآباد میں شعبہ آئی اور گردہ شپیشلسٹ لیڈی ڈاکٹر عاصمہ بتول اور شعبہ ڈینٹل میں لیڈی ڈاکٹر سمیرا کنول کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ جس سے شہریوں کو براہ راست صحت کی افادیت کا حصول ہورہا ہے۔ قبل ازیں ٹی ایچ کیو سے لیڈی ڈاکٹر تبدیل ہونے سے آسامیاں خالی تھیں۔ پنجاب حکومت نے عوام کی صحت کی بہتری کے لئے فوری ڈاکٹرز کی تقرریاں عمل میں لائیں جن کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔

نعمت اللہ مسعود
تحصیل قائدآباد’ ضلع خوشاب
0301-7106038