کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ میں زیر تعلیم 6سال قبل قادیانیت سے تائب ہونے والی خنساء کا نکاح چائنا کاشغر کے عالم دین مولانا محمد امین سے کیاگیا۔
اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں مجاہد ختم نبوت مولانا اکرم طوفانی ، رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ودیگر سینکڑوں علماء وطلبہ شریک ہوئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکرم طوفانی نے کہاکہ قادیانی اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کے خلاف بالخصوص پاکستان کیخلاف سازشیں کی جارہی ہیں اکثر میں قادیانی لابی ملوث ہے جویورپ میں نومسلموں کو گمراہ کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔
اس فتنے کے سدباب کیلئے ماضی میں جو علماء نے قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی پارلیمنٹ سے قادیانی کو ملعون قرار دیکر جو عظیم کام اکابرین نے کیاہے اس کا آج ہم پھل کھارہے ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس فتنے کو ہر جگہ بے نقاب کریں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نومسلمہ خنساء مرزا مسرور کی بھتجی ہے یہ وہی مرزا مسرور ہے جو خود کو قادیانی خلیفہ بتلاتاہے اور دنیا بھرمیں قادیانیت کی دعوت میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب بچی کو ہمارے پاس لایا گیا تھا توبہت ڈری ہوئی تھی کیونکہ اس سے قبل اس بچی کی بڑی بہن نے بھی اسلام قبول کیا تو اسے مرزا مسرور نے قتل کرادیا تھا وہی ڈر اس بچی کے دل ودماغ پر سوار تھا ، آج الحمد اللہ بچی نے دینی تعلیم مکمل کرلی اور اس کا عقدنکاح ہورہاہے جو جامعہ بنوریہ عالمیہ کی امتیازی شان ہے کہ نومسلموں کے معاملے میں جب بھی کوئی مشکل پیش آتی ہے۔
مفتی محمدنعیم مددکیلئے حاضر ہوتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ اس بچی کے نکاح ،شادی کے تمام انتظامات مفتی محمدنعیم اور ان کی اہلیہ نے کیے ہیں اللہ ان کو اجر دے اور ان کے علم وعمل اور عمر میں برکت عطاء فرمائےْ ۔اس موقع پر اختتامی کلمات اداکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اسلام کے تحفظ کے ساتھ ملک کے دفاع کا فریضہ بھی ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
اسی طرح نومسلم بھائیوں بہنوں کی امداد کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے اس لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ نے پاکستان میں سب سے پہلے شعبہ اعانت نو مسلم کی بنیاد رکھی تاکہ خنساء جیسی نومسلم بچیوں کو شیلٹر فراہم کیاجاسکے، میں اللہ تعالیٰ کا مشکور ہوں کہ وہ دین کا کام لے رہے ہیں۔
خطبہ نکاح اور دعا مولانا اکرم طوفانی نے پڑھائے اور اس موقع پر آنیوالے مہمانوں کیلئے بنوریہ ریسٹورنٹ میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا۔