لاہور : مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف (سندھ) پیر میاں عبد الخالق قادری نے مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی کی مشاورت سے معروف کالم نگار، مذہبی سکالراور اُمید ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین صاحبزادہ نعمان قادرمصطفائی کی مرکزی جماعت اہلسنت کے فکری اور نظریاتی پیغام کو گلی گلی ، قریہ قریہ الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی خدمات کے سلسلہ میں اُن کو مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن مرکزی ہیڈآفس سے جاری کر دیا گیا ہے۔
صاحبزادہ نعمان قادر مصطفائی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کراپنی ذمہ داریوں پر کام کاآغاز کر دیاہے مرکزی جماعت اہلسنت کے قائدین قاضی عبد الغفارقادری ، مفتی محمد جان نعیمی ، شاہ روم پاچا ، پروفیسر بشیر انجم ،خورشید گیلانی ٹرسٹ کے چیئر مین سید احسان گیلانی ،آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں جلیل احمدشرقپوری ، آستانہ عالیہ چراغیہ والٹن شریف کے سجادہ نشین پیر سید سعید الحسن شاہ ، جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی ، قاری زوار بہادر،السنہ فائونڈیشن کے چیئر مین پیرعلامہ اسلم شہزادقادری ، علامہ نصیر احمدنورانی ،جامعہ قادریہ تعلیم القرآن کے ناظم اعلیٰ علامہ غلام مصطفیٰ رضا ء القادری و دیگر نے نعمان قادر مصطفائی کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اورتوقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر کام کریں گے۔