اسلام آباد (جیوڈیسک) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ قادر پورگیس فیلڈ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں، گیس فیلڈ سے معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری ہے۔ او جی ڈی سی ایل حکام کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ میں کوئی تکنیکی خرابی نہیں، گیس فیلڈ سے معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری ہے۔
قادر پور گیس فیلڈ سے 50 کروڑ مکعب فٹ گیس یومیہ پیدا ہو رہی ہے۔ لبرٹی پاور کو 4 کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے، گیس فیلڈ سے 39 کروڑ مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن کو مل رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اینگرو پلانٹ میں فنی خرابی کے باعث گیس کی ترسیل نہیں ہو پا رہی۔