پھالیہ کی خبریں 26/11/2014

Phalia

Phalia

پھالیہ (جی پی آئی) قادرآباد بائی پاس روڈ کی برائے نام اور ناقص تارکول سے بنائی جارہی ہے محکمہ ہائی وے کا کوئی نمائندہ چیک کرنے نہیں آیا،سڑک سے بجری اکھڑنا شروع ۔تفصیلات کے مطابق قادرآباد بائی پاس دوگل تا پھالیہ گھنیاں روڈ سڑک برائے نام اور ناقص تارکول سے بجری کی لیپاپوچی کی جارہی ہے اور محکمہ ہائی وے کا کوئی آفسرموقع پر چیک کرنے نہیں آیا برائے نام اور ناقص تار کول کی وجہ سے سڑک سے بجری اکھڑ چکی ہے جس وجہ نہ صرف موٹر سائیکل سوارپھسل کر گر رہے ہیں سڑک کی حالت زار اس امر کی بر ملاغمازی کر رہی ہے کہ محکمہ ، ٹھیکیداراور حکمران سٹرک کی تعمیر کے نام پر عوام کے خون پسینے سے کشید کیا گیا بجٹ محض کنکریوں میں اڑا رہے ہیں ۔سڑک کی اس انداز کی تعمیرقومی وسائل اور وقت کے ضیاع کے علاوہ کچھ نہیں اور یہ سڑک متعلقہ محکموں کی کردگی کا بھانڈا بھی پھوڑ رہی ہے۔ ڈی سی او منڈی بہائوالدین ایک دفعہ بذات خود مذکورہ سٹرک کا معائنہ فرمائیں تو موقع پر ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس معاملہ کی انکوائری کرواکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)28سال گزرجانے کے باوجودگورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس پھالیہ کی بلڈنگ تعمیرنہ ہوسکی،پنجاب حکومت کی مجرمانہ غفلت یا منتخب سیاسی نمائندے عدم دلچسپی طلبہ کا مستقبل تاریک ،کالج میںنئے طلباء کے داخلوں میں واضع کمی۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پھالیہ کے کامرس کے طلباء کے لئے 1986میں گورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس کاقیام عمل میں آیا ایک کرایہ کی عمارت میںتدریس کا عمل شروع ہوا یہ عمارت پھالیہ پرانا گجرات ،منڈی بہائوالدین روڈ پراور بعدازاںکئی کرایہ کی عمارتوں میں منتقل ہوتا رہامگرارباب اختیار کالج کے لئے مستقل عمارت کا انتظام نہ کرسکے جبکہ پچھلے کئی سالوں سے اس کالج کے لئے ہیلاں روڈ پر زمین بھی الاٹ ہوچکی ہے مگر آج تک کسی بھی سیاسی نمائندہ نے کالج کی بلڈنگ کے لئے فنڈ جاری کروانے کی کوشش تک نہ کی ہے اوریہ کالج دربدر ہوتا رہا جس کی وجہ سے داخلوں میں نمایا کمی ہوئی ہے اور غریب طلباء بھاری فیسیں ادا کرکے پرائیو یٹ کالجز کا رخ کرلیا ہے اس کالج کے طلبہ کا کہنا ہے کہ اگرکالج کی اپنی بلڈنگ ہو تونئے داخلوںکی مد میںخاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے اورطلباء بہتر طریقہ سے تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس کالج کے تعلیم یافتہ طلباء اساتذہ کی انتھک محنت کی وجہ سے اس وقت کئی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیںاور ملک کی مشینری کے لازمی کل پرزے بن چکے ہیںطلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی نمائندے وقتی فائدے کے کاموں کو قطع نظر کرکے اگر دیر پا ثمرات کے خواہاں ہوں تو گورنمنٹ انٹر کالج آف کامرس پھالیہ کی بلڈنگ کے لئے فنڈجاری کرواکرتعلیم دوست اور مخلص پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے طالبعلم بھی کامرس کی تعلیم حاصل کرکے وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں معاون ثابت ہوسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)پھالیہ سے دوگل روڈ کی خستہ حالی کی وجہ ون بورڈلے کرفیصل آباد سے راولپنڈی جانے والاٹرالر پھالیہ کے قریب حادثہ کا شکار،مالک کو30لاکھ کا ٹیکہ ،ذمہ دارکون؟۔تفصیلات کے مطابق دوگل کے قریب فیصل آباد سے وین بورڈ لوڈکرکے راولپنڈی جانے والا ٹرالہ نمبرTLH-235پھالیہ سے دوگل روڈ پہنچا تو جوکہ اپنی مدت پوری کرنے سے پہلے ہی خستہ حالی کا شکار سڑک پربنے گہرے گڑہوںکی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹرالہ پرلدے ہوئے ون بورڈ اور پلائی کی1400 شیٹیں نہر میں گرگئیں جس کی وجہ سے تاجر کو30لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا۔عوامی اور سما جی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روزبڑے بڑے حادثات کا سبب بننے والی اس خستہ حال سڑک کو مزیدکسی بڑے حادثہ کا انتظار کئے بغیرجلداز جلد تعمیرکیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)نادرا آفس پھالیہ کے عملہ کی خوش اخلاقی اور بہتریں مینجمنٹ اپنی مثال آپ ہے نادرا رجسٹریشن سے متعلق روزانہ کی بنیادپر سینکڑوں سائلین کے مسائل حل کئے جاتے ہیں اپنے فرائض سے مخلص ہونے کا اندازہ اس امر سے لگا یا جا سکتا ہے کہ سسٹم انجینئر فیاض احمدتارڑ ہر شعبہ کے متعلق تما م امورخود چیک کرتے ہیں اور رش بڑھ جانے پر قطاروں میں لگے سائلین اور شکایت کنندگان کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر بڑی سرعت کے ساتھ حل کرکے دفتر میں آنے والوں کے لئے آسانی پیدا کی جاتی ہے عوامی حلقوں نے سسٹم انجینئر اور ان کی ٹیم کے عوام دوست اقدامات کو سراہاتے ہوئے ضلع بھر میں قائم نادراکے دیگر دفاتر کے عملہ کے لئے قابل تقلید قراد دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قادرآباد کے سب انسپکٹر شاہد عمران سیدا شریف کے قر یب معمول کے گشت پر ٹھے کہ چک 41منڈ کا رہائشی عبدالرحمن ولداصغرعلی پھالیہ سے بھیکھو کی طرف جارہا تھا کہ انہوں نے مشکوک جان کر جامہ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے پسٹل30بور اور5ضرب روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)سیاسی طاقت یا نوٹوں کی چمک غریب عوام سے بھاری رقم بٹورنے والے کے خلاف قابل ضمانت جرم لگاکرعوام کا منہ بند کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھیرووال کا رہائشی طالب حسین ڈوگرججہ عورمیں وزیراعلی ٰ انکم سپورٹ سکیم کے نام پر درخواست فارم فروخت کر کے سادہ لوح دیہاتیوں کو لوٹنے میں مصروف تھا۔اورگائوں گائوں جا کر مساجد میں اعلان کر کے کسی دارہ میں بیٹھ کرامدادی فارم سر عام فروخت کرتااور گائوں کے نمبر دار کی طرف سے تصدیقی مہر اور اس کے دستخط بھی خود ہی کردیتاتھا۔غربت کے ہاتھوں مجبور مردوخواتین اپنے شناختی کارڈ لیکر فارم خریدنے کے لئے پہنچ جاتے اوراس فارم خرید لیتے کہ شاید حکومتی مدد ملنے پر ان کی گزر بسر میں آسانی پیدا ہوسکے جس سے نوسرباز اب تک ہزاروںفارم فروخت کرکے لاکھوں روپے کما چکاہے۔ تھانہ قادرآباد پولیس نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے نوسرباز کوتحصیلدارساجدعلی اصغر اوربااثرشخصیت کی ملی بھگت سے قابل ضمانت زیر دفعہ 420کے تحت مقدمہ درج کرلیاجس سے جرائم پیشہ افراد کی واضع حوصلہ افزائی ہوئی کہ پاکستانی عوام کو بیشک دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہو قانون تمہیں کچھ نہیں کہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھالیہ(جی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر فائرنگ کرنے الزام میں 5افراد کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق مانو چک کے رہائشی پی ٹی آئی کے رہنماسجاد اصغر تارڑ گھر میں موجود تھا کہ رات دس بجے 5نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر وہ معجزانہ طور محفوظ رہے تھانہ پھالیہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔