لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ قادری پارلیمنٹ میں آئیں اور پھر منتخب وزیر اعظم سے مناظرے کا سوچیں جبکہ وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ قادری کے ساتھ چودھریوں اور شیخ چلیوں کے سوا کوئی نہیں ہو گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے وزیرا عظم کو مناظرے کا چیلنج دینے پر وفاقی وزراء نے ردعمل ظاہر کرتے کہا کہ جس جماعت کی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہی نہ ہو وہ کس طرح مناظرے کا چیلنج دے سکتا ہے۔
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مناظرے کی جگہ پارلیمنٹ ہے،قادری پہلے الیکشن لڑیں، وفاقی وزیر امور کشمیر چودھری برجیس طاہر نے کہا کہ طاہر القادری کو کینیڈا واپسی نظر آ رہی ہے، عوام نے ان کا سیاسی بستر گول کر دیا ہے۔