قادری اسپورٹس اور گلشن سوکر نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی فٹبال اسٹیڈیم پر رحیم محمڈن اورہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا پہلے میچ میں قادری اسپورٹس نے مد مقابل بلوچ یونین کو 1-0سے شکست دیدی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے عبدالباسط نے کھیل کے دوسرے ہاف میں فیصلہ کن گول اسکور کیا ،دوسرے میچ میں گلشن سوکر نے نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کھیل کی بدولت ینگ بلال لانڈھی کو 3-1سے زیر کردیا گلشن سوکر کی جانب سے مہتاب ،کاشف ظفر اور اسد اللہ نے نہایت خوبصورت گول اسکور کئے جبکہ ینگ بلال لانڈھی کا واحد گول اسد نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

تیسرے میچ میں کالا پل کی معروف ٹیم امتیاز اسپورٹس نے مد مقابل سخت حریف نیشنل آفریدی کو 1-0سے ہرا کر پری کواٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا کھیل کے دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں ریاض نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش ،جمیل ناز ،فیاض ،پرویز اور فرید خان نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔