قائم علی شاہ کا انتخابی عذرداری پر الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اتخابی عزرداری پر الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔ الیکشن ٹریبونل کراچی میں پی ایس انتیس پرانتخابی عزرداری کی سماعت کے دوران قائم علی شاہ نے بیان ریکارڈ کرادیا، غوث علی شاہ کے وکیل کے استفسارپر قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ زاہد قربان علوی نہ میرے دوست تھے اورنہ ہیں، ٹریبونل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف تحقیقاتی کمیشن میں زاہد قربان علوی کے علاوہ اوربھی لوگ شامل ہیں۔

فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں، سابق وزیراعلٰی سندھ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ دھاندلی کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل نے کرنا ہے۔اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے متعلق غوث علی شاہ نے کہا دھرنے بغیرکسی چوٹ کے نہیں دیئے جارہے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔ جہاں چوٹ لگتی ہے آواز تو آتی ہے،غوث علی شاہ کا کہنا تھا پنجاب میں دھاندلی کی بات عدالتوں سے آگے نکل چکی ہے، جب آدمی وزیراعظم بن جاتا ہے تو کسی کے مشورے نہیں سنا۔