لاہور : سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کی رہائش گاہ پر سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کے ایصال ثواب ، درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کی صدارت سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ داتا کی نگری کے باسیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دہشت گردی کو ایک مرتبہ پھر شکست دی ہے ، پاکستان کی ترقی کے دشمن کون کون سے حربے استعمال کریں گے ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان آ ج بھی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ہم ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔ حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ زندہ دلان لاہور کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر معصوم شہریوں کو بچا لیا ہے جو ایک ناقابل فراموش اقدام ہے۔
ہم اس دہشت گردی کی کاروائی پر سراپا احتجاج ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں، انشاء ہم دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، یہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف بھیانک کاروائی ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ سانحہ فیروز پور روڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور ہماری قوم ان مٹھی بھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی ترقی اور سی پیک کی مخالفت کرنیوالو پاکستان کی ترقی کی راہ میںروڑے اٹکانے والو کان کھول کر سن لو ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے اس ترقیاتی منصوبے اور دیگر منصوبوں کو جب تک ہمارے دم میں دم ہے ہم ان مکمل کرکے دم لیں گے ۔ اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ القادری ، قاری محمد سلیم قادری، قاری محمد امجد قادری، چاچا جیرا ٹوکہ لیبر کونسلر یوسی 36،تجمل حسین ، جاوید عرف جیدی بٹ، جنرل کونسلرشہباز مرزا، مستحسن رضا ، مرزارضوان ، رومی چوہدری سمیت دیگر نے شہداء کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔