لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصرامین بٹ القادری کی رہائش گاہ 180 راوی پارک راوی روڈ لاہور میں غریب اور بے سہارا افراد کیلئے دوپہر کے وقت ”غریب نواز لنگر ”کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
غریب نواز لنگر میں روزانہ کی بنیاد پر، بہترین کھانے سے مستفید ہونیوالے کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہاہے جس میں غریب و بے سہارا افراد، بچوں اور بوڑھوں کو مفت کھانا فراہم کیا جارہاہے۔
اس انسانی خدمت پر سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کا کہنا ہے کہ میں عوامی خدمت کی اپنی خاندانی روایات کو باہر صورت جاری و ساری رکھوں گا۔
غریب نواز لنگر میں فی الحال دوپہر کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور انشاء اللہ عنقریب یہ کھانا تین وقت دیا جائے گا۔