قلات کے علاقے منگوچر ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Accident

Accident

منگوجر (جیوڈیسک) منگوچر میں تیر رفتار ٹرالر کی متعدد گاڑیوں سے ٹکرسے 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

قلات کے علاقے منگوچر میں خالق آباد کے قریب تیز رفتار ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔