پاک فوج دہشتگردی کیخلاف افغان فورسز اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے: آرمی چیف

Qamar Javed Bajwa

Qamar Javed Bajwa

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار اور کابل میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں آرمی چیف کا دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف افغان عوام اور افغان فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔