قمرالزماں کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع

Lahore

Lahore

لاہور : امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل قمرالزماں کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔

جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ” یہ ایوان 1971ء میں پاکستان سے وفا اور محبت کے جرم میں جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل قمر الزماں کو متنازعہ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کے ذریعے انصاف کا خون کر کے پھانسی کی سزا دینے پر بنگلہ دیشی حکومت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ اجلاس وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات پر نظر ثانی کرے۔ 1973کے بھٹو ، مجیب اور اندرا معاہدے اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے ذریعے بنگلہ دیش میں ہونے والے مظالم او ر عدالتی قتل کو روکے۔