قمر الزمان ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے۔ راجہ عبد الرازق

Karachi

Karachi

کراچی : آج بھی قمر بھائی کا نام یاد آتا ہے تو دل میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ ترو تازہ ہوجاتا ہے ، قمر الزمان ایک فرد نہیں بلکہ ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے ، ان کی یاد آج بھی آنکھوں کو نم کرجاتی ہے ، طلبہ برادری کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم عمومی عنایت اللہ فاروقی ، ناظم اطلاعات محمد عادل نے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قمر الزمان مرحوم حقیقی معنوں میں پاکستان کے لیے مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے ایک عظیم لیڈر تھے ، جنہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو ملک عزیز کے استحکام اور اس میں نظام اسلام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کے لیے صرف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افراد جو دنوں اور مہینوں میں سالوں کا کام کرجائیں وہ صدیوں بعد پید ہوا کرتے ہیں ۔ قمر الزمان مرحوم ایم ، ایس ، او کے بانیوں میں تھے ، موصوف اپنے چاہنے والے لاکھوں طلبہ کو 35 سال کی عمر میں داغ مفارقت دے گئے ، ان کی زندگی طلبہ کے لیے مشعل راہ ہے۔

بھائی قمر الزمان کا نام تادیر زندہ و تابندہ رہے گا ، قمر الزمان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سندھ بھر میں 24 نومبر کو سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔

جاری کردہ
محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن
0310-0202330